Monday, November 3, 2014

اللہ نے جس کو رضا کا جام دینا ہوتا ہے

اللہ نے جس کو رضا کا جام دینا ہوتا ہے 
اسے صبر کا روزہ رکھواتا ہے، 
پھر انسان خواہ جبر سے رکھے یا اپنی مرضی سے، 
اگر اللہ نے فیصلہ کر لیا کسی کو عطا کرنا ہے تو
کچھ راستے بند کر دئیے جاتے ہیں، 
کچھ راستے پیدا کر دئیے جاتے ہیں، 
سمجھ لیجیے
ساری کائنات اس کارِ خیر میں مشغول کروا دی جاتی ہے،
انسان جس کو مشکل سمجھ رہا ہوتا ہے 
رب کی نگاہ میں وہ آسانی ہوتی ہے،
انسان جس کو سزا سمجھتا ہے
وہ عطا ہوتی ہے
، بس وقت کو کچھ وقت دینا ہوتا ہے 
پھر پتہ چلتا ہے کوئی دیر، دیر تھی ہی نہیں، 
جو دیر تھی وہ تو سراسر خیر تھی، 
کائناتِ محبت میں سب خیر ہے 
سب عطا یہاں دیر نہیں خیر ہے،
یہاں مشکل نہیں آسانی ہے
، یہاں آزمائش نہیں
پاک کے لیئے پاک ہونے اور اسکے قرب کا بہانہ ہے
، یہاں ذرہ، ذرہ نہیں 
ہاں ذرہ کائنات ہے الحمدللہ رب العالمین

No comments:

Post a Comment