اپنے گھر میں داخل ہوکر اپنی آپا سے ، بیوی سے ، یا بوڑھے والدین سے آپ یہ ضرور کہا کریں چاہے کبھی کبھی ، کہ آپ بہت اچھی ہیں - مجھے بڑے ہی اچھے لگتے ہیں - آپ جن سے محبت کرتے ہوں ، انھیں ضرور بتایا کریں ، آپ مجھے اچھے لگتے ہیں - اگر آپ کسی سے کوئی ویلڈنگ کا کام کروائیں یا کسی سے اور کوئی کام کروائیں چاہے موچی سے جوتا مرمت کروائیں یا نیا " پتا " ڈلوائیں تو آپ اسے ضرور اسے سراہیں -
ہمارے دین کی تین مضبوط بنیادیں ہیں - ایک اعتقاد ، دوسرا ایمان، اور تیسرا معاملات
الله کے فضل سے اعتقاد کے تو ہم بڑے پکے ہیں - عبادات بھی خوب کرتے ہیں - مساجد بھری ہوئی ہوتی ہیں - لیکن معاملات کے میدان میں ہم صفر ہیں - ہم معاملے کو جان ہی نہیں سکے - ہمیں علم ہی نہیں ہے کہ ہمارا، ہمارے پڑوسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے - دوست سے کیا رشتہ ہے - ابا ، اماں ، بیوی ، کے ساتھ کیا رشتہ ہے یہ رشتے ٹوٹے پڑے ہیں -
جب تک ہم معاملات کی رسی کو ویسی مضبوطی سے نہیں پکڑیں گے ، جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے اس وقت تک ہماری بیل منڈھے نہیں چڑھے گی ۔
No comments:
Post a Comment