Wednesday, November 12, 2014

مجھے تم یاد آتے ھو

زرا ملنے چلے آؤ
مجھے کچھ تم سے کہنا ہے
ذیادہ وقت نہیں لوں گا
ذرا سی بات کرنی ہے

نہ دکھ اپنے سنانے ہیں
نہ کوئی فریاد کرنی ہے
نہ یہ معلوم کرنا ہےکہ
اب حالات کیسے ہیں
تمھارے ہمسفر تھے جو
تمھارے ساتھ کیسے ہیں

نہ یہ معلوم کرنا ہے
تمھارے دن رات کیسے ہیں
مجھے بس اتنا کہنا ہے

مجھے تم یاد آتے ھو

No comments:

Post a Comment