جدائی کے موسم میں
اترتی شام سے پہلے
میری یک بستہ آنکھوں میں
خاموشی رقص کرتی ہے
تو اسکی یاد کی پائل
یوں میرے کان میں آ کر
مسلسل چھن چھناتی ہے
تو پھر یک دم خاموشی کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے
پھر ایسے میں کوئی کوئل
بڑے ہی قرب سے کوکے
تو یوں محسوس ہوتا ہے
کہ جیسے بے سبب کوئی
کسی کو یاد کرتا ہے
No comments:
Post a Comment