Tuesday, December 9, 2014

بچپن کے ساتھی

بچپن میں اپنے دو قسم کے ساتھی تھے- ایک وہ لڑکے تھے جو اتراتے ہوے آتے اور بتایا کرتے تھے کہ ہمارے گھر گرامو فون آیا ہے ، ہمارے بھائی نے سائیکل خریدی ہے، ہمارے تایا جان ڈپٹی ہو گئے ہیں- دوسرے وہ لڑکے تھے جو آنکھوں میں حیرت لئے دوڑے دوڑے آتے اور بتاتے کہ ہماری کنگنی پر چڑیا نے گھونسلہ بنایا ہے ، یا یہ کہ سکول کے پچھواڑے والے درخت پر جو فاختہ نے گھونسلہ بنایا تھا اب اس نے انڈے دئیے ہیں، یا یہ کہ فلاں نیم کی کھکھل میں طوطے کے بچے نکلے ہیں

مگر اب شہر پھیلتے جا رہے ہیں اور ٹرانسسٹر دیہات تک میں پہنچ گیا ہے- لڑکوں کو یہ اطلاع تو ہوتی ہے کہ فلاں پکچر ہاؤس میں فلاں فلم لگی ہے مگر انہیں گھر کے اونچے طاقچوں میں رکھے گھونسلوں اور کیاری میں کھلے ہوے پھولوں کی خبر نہیں ہوتی یا شائد اب ہمارے گھر اتنے صاف ستھرے رہنے لگے ہیں کہ چڑیاں ان میں گھونسلے بنا ہی نہیں سکتیں

No comments:

Post a Comment