جب آپ کسی کی اولاد کی تکلیف پر ، اپنی اولاد کی طرح غم کھاتے ھیں تو آپ سے اولاد کا غم ھٹا دیا جاتا ھے کہ اس نے اپنے حصے کا غم دوسرے کی اولاد پہ کھا لیا ھے ، یوں آپ کی اولاد غم سے نجات پا جاتی ھے !
جب آپ کسی کے بوڑھے باپ کے لئے سیٹ سے کھڑے ھوتے ھیں تو آپ کے باپ کے احترام میں کھڑا ھونے والا بھی اس کی بس میں سوار کرا دیا جاتا ھے !
جب آپ کسی کی ماں ، بہن ، بیٹی کی طرف سے نگاہ پھیر لیتے ھیں تو آپ کی ماں بہن اور بیٹی کے گرد وقار کا وہ ہیولا قائم کر دیا جاتا ھے جس کی طرف اٹھنی والی ھر آنکھ جھکنے پہ مجبور ھو جاتی ھے !
No comments:
Post a Comment