Saturday, September 16, 2017

رنگریز میرے

اک بوند عشقیہ ڈال کوئی
میرے سات سمندر رنگ جائیں
میری حد بھی رنگ ، سرحد بھی رنگ
مندر مسجد ، میکدہ بھی رنگ
نیندیں رنگ دے ، کروٹ بھی رنگ
خوابوں سے پرے سلوٹ بھی رنگ
یہ تو ہی ہے ، حیرت رنگ دے
آ دل میں سما ، حسرت رنگ دے
پھر آجا اور وصلت رنگ دے
جو آنہ سکے فرقت رنگ دے
اک درد لئے میں زندہ ہوں
آجا میری صورت رنگ دے
میرا رنگ بھی تو رنگریز بھی تو
میری نیا بھی منجدھار بھی تو
تجھ میں ڈوبوں تجھ میں ابھروں
رنگریز میرے رنگریز میرے

No comments:

Post a Comment