Friday, October 7, 2016

مت چھوڑ کے جانا

کہا تھا نا کہ یوں سوتے ہوۓ مت چھوڑ کے جانا
مجھے بے شک جگا دینا
بتا دینا
تمہیں رستہ بدلنا ہے
میری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا؟
تمہیں جانے نہیں دیتا؟
کہیں پہ قید کر لیتا؟

ارے پاگل محبت کی طبیعت میں زبردستی نہیں ہوتی
جسے رستہ بدلنا ہو اسے رستہ بدلنے سے
جسے حدسےنکلناہو اسےحدسےنکلنےسے
نہ کوئ روک پایا ہے نہ کوئ روک پاۓ گا

تو تمہیں کس بات کاڈر تھا
مجھے بے شک جگادیتے
میں تم کو دیکھ ہی لیتا
تمہیں کوئی دعا دیتا
کم از کم یوں تو نہ ہوتا

تمہارے بعد کھونے کیلیے کچھ بھی نہیں باقی
مگر یہ بھی حقیقت ہے
کہ میں کھونے سے ڈرتی  ہوں
میں اب سونے سے ڈرتی  ہوں

No comments:

Post a Comment