کوئی ضبط دے نہ جلال دے
مجھے صرف اتنا کمال دے
میں ہر اک کی صدا بنوں
کہ زمانہ میری مثال دے
تیری رحمتوں کا نزو ل ہو
میری محنتوں کا صلہ ملے
مجھے مال و زر کی ہوس نہ ہو
مجھے بس تو رزق ِ حلال دے
میرے ذہن میں تیری فکر ہو
میری سانس میں تیرا ذکر ہو
تیرا خوف میری نجا ت ہو
سبھی خوف دل سے نکال دے
تیری بار گاہ میں اے خدا
میری روز و شب ہے یہی دعا
تو رحیم ہے ، تو کریم ہے
تو سبھی بلا ؤں کو ٹال دے
No comments:
Post a Comment