کوئی اپنا نہیں بنتا
لبوں پے نام رکھنے سے
دلوں میں یاد کرنے سے
ہر اک دھڑکن , ہر اک ترپن
کسی کے نام کرنے سے کوئی اپنا نہیں بنتا
تمام عمر کی خوشیاں..محبت کی سبھی گھڑیاں
کسی کو دھان کرنے سے کے اُس پر مان کرنے سے
کوئی اپنا نہیں بنتا .....کوئی اپنا نہیں بنتا
وہ پہلے پیار کی باتیں
رفاقت کی سبھی راتیں
وہ چاہت کی سبھی رسمیں
محبت کی سبھی قسمیں
ہمیشہ یاد , رکھنے سے
کوئی اپنا نہیں بنتا .....کوئی اپنا نہیں بنتا
کسی تنہا اکیلی راہ گزر پر
پرانے سے کسی بوڑھے شجر پر
پتھر سے کوئی دل بنانے سے
اور اس میں اپنا اور کسی کا نام سجھانے سے
کوئی اپنا نہیں بنتا .....کوئی اپنا نہیں بنتا
کے جب آنکھیں ہی مر جائیں
تو پھر سپنا نہیں بنتا
یہ جیون دھان کر جائیں
تو بھی اپنا نہیں بنتا
کوئی اپنا نہیں بنتا
کوئی اپنا نہیں بنتا .....کوئی اپنا
Sunday, May 10, 2015
کوئی اپنا نہیں بنتا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment