مگر میں خدا سے کهوں گا
خداوند! میری سزا تو کسی اور کو دے
که میں نے یھاں
اس زمین پر
سزائیں قبولیں هیں ان کی
که جن سے مجھے صرف اتنا تعلق رھا
که میں اور وه
دونوں تجھ کو خدا مانتے تھے!
یه سچ هے
تیرا عکس دیکھا تھا هم نے الگ آئینوں میں
مگر میں خدا سے کهوں گا
خداوند! یه دن قیامت کا دن هے
یه وه دن هے
جب تو نے هم سب پر اپنے کو ظاهر کیا هے
تو اس وقت میرے گناهوں سے پرده اٹھا کر
خداوند! تو اپنی نورانیوں اپنی تابانیوں کو ملوث نه کر
مجھے معاف کر دے
مجھے معاف کر دے
که میں اور وه دونوں تجھ کو خدا مانتے تھے
یه سچ هے تیرا عکس دیکھا تھا هم نے الگ آئینوں میں
همیں معاف کر دے
که هم نے سزائیں قبول کی هیں
اک دوسرے کی!
همیں معاف کر دے
که سارے گناه ساری تقصیریں
سچ سچ بتاؤ
اسی دن کی خاطر هوئی تهیں
No comments:
Post a Comment