تمھیں فرصت نہیں ہو گی
میرے جذبوں کی شدت کا
احساس رکھنے کی
میری یادوں کے تعاقب کو
اپنے پاس رکھنے کی
میری چاہت کے سائے کو ساتھ لے کر جو
وفا کے رنگ کھینچے ہیں
ہاں اُن کی پیاس رکھنے کی
جو وابستہ تم سے کی
میری دھڑکن کی گردش نے
ویسی آس رکھنے کی
جو تمھاری ذات میں ٹھہرے ہوئے ہیں
ان موسموں کو
میرے لئے اداس رکھنے کی
تمھیں فرصت نہیں ہو گی
No comments:
Post a Comment