Monday, October 17, 2016

مرجھائے ہوئے پھول

تم نے
مرجھائے ہوئے پھول
کبھی دیکھے ہیں
دل کی قبروں پہ پڑے
ہجر کی
لاش کی آنکھوں پہ دھرے
تم نے
اُکتائے ہوئے خواب کبھی دیکھے ہیں
درد کی
پلکوں سے لپٹے ہوئے
گھبرائے ہوئے
تُم نے
بے چین دعائیں کبھی دیکھی ہیں
محبت کے کناروں پہ
بھٹکتی پھرتی؟؟؟
تم نے
دیکھا ہے مجھے
کیا
کبھی
دیکھا ہے مجھے

No comments:

Post a Comment