اداس دل کی ' اداس باتیں
سمجھنے والا ' کوئی تو ھوتا
کہ جس کی باتوں سے
دل سنبھلتا
کہ جس کی سنگت میں '
دل بہلتا
جس کی ھلکی سی
اک جھلک بھی
ھمارے دکھ کو '
سمیٹ دیتی
فلک سے خوشیاں '
انڈھیل دیتی
یا اس کی نازک سی 'مسکراھٹ
ھمارے دن کی سبھی ' . تھکاوٹ
کو دور کرتی
یا پھر چمکتی '
وہ آنکھیں اس کی
ھماری ھستی
کا راز ھوتیں
ھمارے دکھ کی '
کتاب ھوتا
جو ھم کو چاھتا ۔۔ ھم کو پڑھتا
گزرتے لمحوں کی
سختیوں میں
کوئی تو نازک مزاج ھوتا
کوئی تو ھوتا
No comments:
Post a Comment