جب چاند کى پھيکی جھالر ميں
اک روشن تاره دکهتا ہو
جب ريت كے ذرے زرے ميں
کوئی نام ادهورا لکھتا ہو
جب کالى چادر اھوڑ ے وہ
کسی درگاہ پہ کبھی رکتا ہو
جب خالی خالی نظروں سے
رنگوں پہ انگلی رکھتا ہو
تم ايسے شخص کی سنگت ميں
سورج کی اجلی رنگت ميں
اک منت مانگ کے دريا ميں
دو بوند بہانا چاندی کے
اک پھول کھلے گا پانی ميں
کوئ راز کھلے گا سينے میں
جب مڑ کے دنيا ديکھو گے
وہ شخص کہیں کھو جاے گا
کہیں چاند کی پھيکی جھالر ميں
کہیں ريت کے ذرے ذرے ميں
No comments:
Post a Comment