Wednesday, October 19, 2016

کیا بہت ضروری ہے

کیا بہت ضروری ہے
خواب پوش آنکھوں میں
آنسوؤں کا بھر جانا

حسرتوں سے ساحل پر
تتلیوں کا مر جانا
حبس کی ہواؤں میں
خوشبوں کا ڈرجانا

دل کے گرم صحرا میں
حشر برپا ہوجانا
درد لا دوا ہونا
کیا بہت ضروری ہے

No comments:

Post a Comment