محبت زندگی بھی ہے۔۔
محبت موت جیسی بھی۔۔!
محبت ٹھنڈ دیتی ہے۔۔
کبھی جھلسا بھی دیتی ہے۔۔!
گئے پل یاد رکھتی ہے۔۔
کبھی سب بھول جاتی ہے۔۔!
محبت دل کی شاخوں پر،
کبھی گر جھول جاتی ہے۔۔
تو ان نازک سی شاخوں پر،
نئے سب رنگ کھلتے ہیں۔۔
کئی پھر پھول کھلتے ہیں۔۔
محبت چل نہیں سکتی۔۔
محبت رک نہیں پاتی۔۔
محبت وقت کے آگے،
کبھی بھی جھک نہیں پاتی۔۔
محبت دو قدم چل کر،
ہی فقط تھک نہیں جاتی۔۔
محبت سانس دیتی ہے۔۔
محبت آس دیتی ہے۔۔
کسی بے جان جسم میں جب،
کبھی روح تک نہیں ہوتی۔۔
محبت پاس رہتی ہے۔۔!
محبت ساتھ ہوتی ہے۔۔!
کبھی دریا میں غم کے،
ڈوبتے انجان راہی کو۔۔
اچانک بڑھ کے آگے تھام لے،
وہ ہاتھ ہوتی ہے۔۔!
محبت چل نہیں سکتی۔۔
محبت رک نہیں پاتی۔۔
محبت وقت کے آگے،
کبھی بھی جھک نہیں پاتی۔۔
محبت دو قدم چل کر،
ہی فقط تھک نہیں جاتی۔۔!!!
Monday, June 8, 2015
محبت زندگی بھی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment