نہ اب وه وقت پہلے سا
نہ اب وه حالات پہلے سے
كہاں وه وقت تها ہم پر
كہ اک دوجے كو بن ديكهے
كبهى نہ دن گزرتا تها
کبهى نہ رات كٹتى تهى
جو سوچے بن گزرتى تهى
اور
اب يہ وقت ہے ہم پر
بہانے بهى بنانے كو
كوئى لمحہ نہيں باقى
دلچسپى نہيں باقى
نہ وه پہلے سى چاہت ميں
رہى كچهه شدتيں باقى
نہ جذبوں ميں حرارت ہے
نہ باتوں ميں شرارت ہے
نہ شكوه،نہ شكايت ہے
گزرتے وقت كے ہمراه
سبهى كچهه خواب لگتا ہے
اگر باقى ہے تو يہ
كہ
وه اب بهى ياد آتی ہے
كبهى بے كار مطلب سے
كبهى انجان حوالے سے
عداوت كے بہانے سے
شكايت كے بہانے سے
مجهے وه ياد آتی ہے
اک عادت كے بہانے سے
No comments:
Post a Comment