Wednesday, March 2, 2016

زندگی اور موت

بظاہر خوش نما ہے
نرم و نازک ہے
بھلی لگتی ہے آنکھوں کو
مگر اس کی رفاقت میں
گھنے پیڑوں کی شاخیں ،سبز پتے،
زرد رت کو اوڑھ لیتے ہیں
یہ پیڑوں کی گھنی چھاؤں میں زردی گھول دیتی ہے
مگر یہ کیا کہ یہ اپنے ہدف کے ساتھ
خود کو بھی مٹاتی ہے
عجب یلغار ہے اس کی
یہ سب کچھ جیت کر بھی خوش دلی سے ہار جاتی ہے
یہ گہرے زرد رنگ کی خوش نما سی نرم و نازک سی
عجب مخلوق ہے
جو زندگی اور موت کو بالکل نیا مفہوم دیتی ہے
نئے انداز سے اک ساتھ جینے اور مرنے کی کہانی رقم کرتی ہے

No comments:

Post a Comment