گزارش
مجھے وہ زخم مت دینا
دوا جس کی محبت ہو
مجھے وہ خواب مت دینا
حقیقت جس کی وحشت ہو
مجھے وہ درد مت دینا
کہ جس میں بس اذیت ہو
مجھے وہ نام مت دینا
جسے لینا قیامت ہو
مجھے وہ ہجر مت دینا
جو مانند رفاقت ہو
مجھے وہ نیند مت دینا
جسے اُڑنے کی عادت ہو
مرے بارے میں جب سوچو
توجہ خاص رکھنا تم
مجھے تم سے محبت ہے
بس اِس کا پاس رکھنا تُم
No comments:
Post a Comment