وہ کیسا شخص تھا یارو، جسے میں جان نہ پایا
"سب کچھ رائیگاں ھے اب" بہت رویا___بہت تڑپا، مگر اب رائیگاں تھا سب
کہ برسوں بعد اچانک آج___مجھے پھر ملنے وہ آیا
مگر اس چہرے پہ مجھ کو___یہ کیسا درد نظر آیا
کہا میں نے! کہو کیسے یہاں آنا ہوا تیرا
کہا اس نے! کتاب_زندگی اپنی___میں تم کو دینے آیا ہوں
میں اب نہ لوٹ پاؤں گا___یہ کہتے چل دیا وہ پھر
کتاب_زندگی میں میں___نصاب_زندگی ٹھہرا
عجب سی بات ھے نا یہ؟
سبھی کچھ میرے نام تھا___وہ زندہ تھا میری خاطر
عجب سی بات ھے نا یہ؟؟؟
وہ سوکھے پھول، وہ تحریریں
میں کیسے بھول پاؤں گا
وہی جذبے____وہی احساس
وہی چاہت____وہی اظہار
زباں سے کر سکا نہ وہ، قلم سے کر گیا سب کچھ
وہ بھی محسوس کرتا تھا___تپش میری محبت کی
مگر اظہار کا اس میں___کبھی نہ حوصلہ آیا
اور________
جھکی اسکی نگاھوں میں، میں خود کو دیکھ نہ پایا
میری بھی زندگی ھے وہ، میں کیسے اسکو کیسے بتلاؤں
کہ اب تو دیر ہو گئی ھے
میں اس سے دور ہوں اتنا___کہ خود کو بھی نہ مل پاؤں
یہ ملنا اب ادھورا ھے
یہ سب کچھ____رائیگاں ھے اب
Monday, October 27, 2014
سب کچھ رائیگاں ھے اب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment