Saturday, April 1, 2017

محبت کس کو کہتے ہیں

نظم.......... نصیرالقاسمی
31/12/2016 ریاض
..............................
کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے
محبت کس کو کہتے ہیں..!

ابھی یہ وقت یہ موسم مناسب سا نہیں لگتا.
تری معصومیت  کے  سامنے  اقرار    کرنے کا.
مچلتے شوخ جذبوں  کو ابھی اظہار کرنے کا.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے.
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
.....
ابھی تو مست ہوتم تتلیوں کے ساتھ گلشن میں.
ابھی  بے فکر ہو بچپن کے ان معصوم درپن میں.
لگائیں  کیا  برا  یہ  روگ چاہت کا ترے من میں.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
.....
جو دل کا مدعا ہے وہ زبان پر  کس  طرح لائیں.
مچلتی  آرزو   کیا   ہے تمہیں  ہم کیسے بتلائیں.
ابھی ان شوخ جذبوں کےنظارےکیسےدکھلائیں.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے.
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
.....
تری معصوم شب میں رتجگوں کےرنگ بھرنا کیا.
خیالوں  کے  سلگتے بازوؤں میں یوں بکھرنا کیا.
ابھی سے لمحہ لمحہ چاہتوں میں جینا مرنا کیا.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے.
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
.....
حسیں زلفوں کےخم انگلیوں کی مستیاں ہونگی.
ترے ہونٹوں پےہونٹوں کی ہمارے گرمیاں ہونگی.
حیا سے سرخ کرتی پھر مری سرگوشیاں ہونگی.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
.....
کبھی چپکے سے پہلو میں ہم آ کر گدگدا دینگے.
کبھی  نرمی سےسینے سے لگا  کر پھر دبا دینگے.
کبھی یونہی ہنسا دینگے کبھی یونہی رلا دینگے.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے
محبّت کس کو کہتے ہیں.
......
کہ بے ترتیب دھڑکن میں جوانی کی صدا ہوگی.
اکھڑتی سانس میں تیری مہکتی سی فضاہوگی.
مچلتی میری  باہوں میں تو جب جان ادا ہوگی.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے.
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
......
تمہیں بھی یہ سمجھنا ہےکہ ہم انسان ہیں جاناں
جہاں معصوم  الفت  کی یہ اک پہچان  ہے جاناں
یہاں جذبات کے رنگوں کی یہ ہی شان ہے جاناں

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے.
محبّت کس کو کہتے ہیں.!
.......
محبّت   ہر  تعلق   سے  الگ   پہچان  رکھتی ہے.
کہیں  رحمان رکھتی ہے کہیں انسان رکھتی ہے.
نصیرجسکوبھی رکھتی ہےعظیم الشان رکھتی ہے.

کبھی ممکن ہوا جانا تو ہم تم کو بتائنگے
محبّت کس کو کہتے ہیں..!
...............
نصیرالقاسمی ریاض
سعودی عرب
31/12/2016

No comments:

Post a Comment