Sunday, November 23, 2014

تتلیاں پکڑنے کو کتنا سہل جانا تھا

تتلیاں پکڑنے کو
کتنا سہل جانا تھا
خوشبوؤں کو چھو لینا
بارشوں کے موسم میں شام کا ہرایک منظر
گھر میں قید کر لینا
روشنی ستاروں کی مٹھیوں میں بھر لینا
کتنا سہل جانا تھا
خوشبوؤں کو چھو لینا
جگنوؤں کی باتوں سے پھول جیسے آنگن میں
روشنی سی کرلینا
اس کی یاد کا چہرہ خوابناک آنکھوں کی
جھیل کے گلابوں پر دیر تک سجا رکھنا
کتنا سہل جانا تھا
اے نظر کی خوش فہمی
اس طرح نہیں ہوتا
“تتلیاں پکڑنے کو دور جانا پڑتا ہے

No comments:

Post a Comment