کوئ ضبط دے نہ جلال دے
مجھےصرف اتنا کمال دے
مجھے اپنی راہ پہ ڈال دے
کہ زمانہ میری مثال دے
تیری رحمتوں کا نزول ہو
مجھے محنتوں کاصلہ ملے
مجھے مال و زرکی ہوس نہ ہو
مجھے بس تو رزق حلال دے
میرے ذہن میں تیری فکر ہو
میری سانس میں تیرا ذکر ہو
تیرا خوف میری نجات ہو
سبھی خوف دل سے نکال دے
تیری بارگاہ میں اےخدا
میری روز و شب ہے یہی دعا
تو رحیم ہے، تو کریم ہے
مجھے مشکلوں سے نکال دے
No comments:
Post a Comment