Saturday, November 15, 2014

عجب تھا بچپنے کا دور

عجب تھا بچپنے کا دور
جب ہم کو رُلاتے تھے
وہ سستے سے کھلونے
جو اچانک ٹوٹ جاتے تھے
کبھی چِھلتے جو گٹھنے
کہنیوں پر چوٹ لگ جاتی
طبیعت ماں کے بوسے
اور ٹافی سے بہل جاتی
پلٹ کر جھانکتے ہیں
اب جو ماضی میں تو لگتا ہے
کہ وہ ٹوٹے کھلونے
اور وہ اکثر چِھلے گٹھنے
بہت بہتر تھے ٹوٹے دل سے
اور سینے کے داغوں سے
دلِ زخمی ہے تنہا
پر کسی جانب سے بھی
کوئی حرفِ تسلی ہے
نہ معافی نہ تلافی ہے
توجہ کا کوئی بوسہ،
نہ دل جوئی کی ٹافی ہے

No comments:

Post a Comment