Thursday, November 13, 2014

مجھے خاموش رہنے دو

مجھے خاموش رہنے دو....!!!!
سنا ہے عشق سچا ہو،
تو خاموشی،
لہو بن کر،
رگوں میں ناچ اٹھتی ہے،
ابھی کچھ دن مجھے،
میری محبت آزمانے دو....!!
اسے میں کیوں بتاؤں،
اس کو میں نے کتنا چاہا ہے،
بتایا جھوٹ جاتا ہے،
کہ سچی بات کی خوشبو،
تو خود محسوس ہوتی ہے،
میری باتیں،
میری سوچیں،
اسے خود جان لینے دو،
ابھی کچھ دن مجھے،
میری محبت آزمانے دو.....!!!

No comments:

Post a Comment