Friday, November 14, 2014

مجھے اچھا سا لگتا ہے

مجھے اچھا سا لگتا ہے
تمہارے سنگ سنگ چلنا
وفا کی آگ میں جلنا
تمہیں ناراض کر دینا
تمہیں خود ہی منا لینا
تمہاری بے رخی پر بھی
تمہارے ناز اٹھا لینا
بہت گہرے خیالوں میں
جوابوں میں، سوالوں میں
محبت کے حوالوں میں
تمہارا نام آجانا
مجھے اچھا سا لگتا ہے
تمہاری آرزو کرنا
خود اپنے دل کی دھڑکن سے
تماری گفتگو کرنا
بہت اچھا سا لگتا سے
تمہی کو دیکھتے رہنا
تمہی کو سوچتے رہنا
مجھے اچھا سا لگتا ہے

No comments:

Post a Comment