Sunday, February 1, 2015

تمہیں کوئی فرق پڑتا ہے

کہو ۔۔!
تمہیں کوئی فرق پڑتا ہے
میرے ہونے نہ ہونے سے؟
میرے ہنسنے سے، رونے سے؟
میرے لفظوں سے یا پھر
میرے بہت .. خاموش ہونے سے؟
تمہارے پاس ہونے سے
یا تم سے دور ہونے سے؟ کہو

تمہارے دل پر کیا میرا کوئی اشک گرتا ہے؟
میرا خیال تمہیں لئے کبھی آوارہ پھرتا ہے؟
تصور کے پردوں میں میرا کوئی عکس ابھرتا ہے؟
جیسے تم مجھ میں رہتے ہو تم میں کوئی شخص رہتا ہے؟ کہو

ہماری کسی یاد پر تمہاری نظر جب ٹھہرتی ہے؟
کیا بڑ ے حوصلے، بڑی مشکل سے پلٹتی ہے؟
کیا خوشبو میری کوئی تم میں جا سمٹتی ہے؟
میری یاد تمہارے دل میں کبھی بیحد مچلتی ہے؟ کہو

کبھی باتوں ہی باتوں میں تمہارا ربط ٹوٹا ہے
بہت ضبط کرتے کرتے کیا کبھی ضبط ٹوٹا ہے ؟
کوئی اپنا بہت اپنا کیا تم سے ایسے روٹھا ہے؟
خواب آنکھوں نے بنا، کیا پلکوں میں ٹوٹا ہے؟

No comments:

Post a Comment