محبت. ....
جس کو محبت ہو
وہ آپ کو سب میں سے چُن لیتا ہے،
آپکو منتخب کرتا ہے،
آپکو اپنا قرب دینا چاہتا ہے،
آپکو اندھیروں سے نکال کر روشنی عطا کرتا ہے، آپکو اپنی نظرِ کرم میں رکھتا ہے،
آپکو چھوٹی اور جھوٹی خوشیوں کی بجاۓ سچی اور ہمیشہ کی خوشیاں دینا چاہتا ہے،
آپکے آنسو محبت سے صاف کر کے ان میں ہنستی قوسِ قزح رکھنا چاہتا ہے،
آپ کے لیئے آسانیاں کرنا چاہتا ہے،
آپکی تنہائ کا ساتھی آپکا بہترین محرم بننا چاہتا ہے،
آپکے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتا ہے،
آپکی ہر بات سننا چاہتا ہے،
آپکو سکون دینا چاہتا ہے، کیا اللہ ایسا ہی نہیں ہے؟
بلاشبہ وہ ایسا ہی ہے!
No comments:
Post a Comment