تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ،
تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ،
تم دل کا تڑپنا کیا جانو
سو بار اگر تم روٹھ گئے ،
ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ،
تم ہم کو منانا کیا جانو
تخریبِ محبت آسان ہے ،
تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ،
تم آگ بجھانا کیا جانو
تم دور کھڑے دیکھا کیئے ،
اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ،
تم لذتِ دریا کیا جانو
No comments:
Post a Comment