دہکتے سرخ کپڑوں میں ...........
''محبّت''
جب''ویلنٹائن ''سے ملنے
پارک میں پہنچی .............
تو اس کو یوں لگا .......
جیسے
فضائیں مسکراتی ہوں
نظارے گنگناتے ہوں
بہت ہی پیار سے اس نے
محبّت کی نشانی ... پیارا '' ٹیڈی''
ہاتھ میں پکڑا .............
تو اس کی فر کی نرمی نے
یوں اس ''جرات'' کو تھپکی دی محبت کرنے والے دل زمانے سے نہ ڈرتے ہیں
کوئی رخ ہو ......
ہواؤں کا
یہ ملنے آ پہنچتے ہیں
تبھی خوں میں رچی
''اقدار'' نے
جو ایک '' سسکی '' لی .......
تو'' ویلنٹائن ڈے''
کے جوش نے
یوں اس کو ''گھرکی'' دی
محبت سے بھرے دو دل گھڑی بھر کو یوں مل جائیں
کسی کا کیا بگڑتا ہے ؟کسی کا کیا بگڑتا ہے ؟؟
فرق کیا اس سے پڑتا ہے ؟؟
اگر یہ سب ......
غلط ہوتا
تو فلموں اور ڈراموں میں
'' دکھایا''
اس قدر جاتا ؟
''منایا''
اس قدر جاتا ؟؟
کتابوں کی دکانوں میں سنا ہے''علم '' ملتا ہے
اگر یہ سب
'' گناہ '' ہوتا
منانا ''دن '' سزا ہوتا
تو پھر پیارے سے یہ ٹیڈی
وہاں پرآج کیوں ملتے ؟
سنہری کاغذوں میں یوں لپٹ کر
مسکراتا ....... چاکلیٹی دل
وہاں پر آج کیوں ملتا ؟
بہت سے سرخ رنگ کے کیک
اتنے سیل ہوجاتے ؟
فلاور شاپس پر یوں ڈھیریوں میں
گل ہی گل ہوتے ؟
یہ ساری ..........
دل جلے اور تنگ دل لوگوں کی باتیں ہیں جو خود کچھ کر نہیں پاتے
تو پھر
قدغن لگاتے ہیں محبت چیز کیسی ہے
بھلا یہ کس طرح جانیں یہ کیا کیا رنگ رکھتی ہے .....
بھلا
یہ کس طرح جانیں ......
''ویلنٹائن ڈے'' میں خاص جن کو
کچھ نہیں لگتا ............
بھلا وہ کس طرح مانیں کہ اس دن کو منا کرہی محبت امر ہوتی ہے
گلابوں کو گواہ کر کے یہ بس تجدید کرتی ہے
کہ رسموں اور رواجوں کی کبھی پروا نہیں کرنا .......
زمانےسے نہیں ڈرنا ......
محبت ....... امر کرنا ہے
محبت ....... عام کرنا ہے
...............................
افسوس!!!!!!
...............................
محبت کے یہ سب
'' داعی''
محبت کیسی کرتے ہیں ؟
..............................................................
یہ اک انمول جذبے کی .....صرف تذلیل کرتے ہیں
..............................................................
بھلا یہ کس طرح جانیں ؟
مگر یہ کس طرح مانیں ؟ ؟
کہ'' ویلنٹائن ڈے'' پر جب
محبّت ''امر'' ہوتی ہے .......
...............................
اسی لمحے محبت کی
وہاں پر '' موت '' ہوتی ہے
...............................
کہ جذبے جب ''حد تکریم'' سے
باہر نکلتے ہیں .........
...............................
تو الفت کے بدن سے''روح ''اس کی
کوچ کرتی ہے ..........
...............................
جب'' اقدار'' کھو جائیں
تو پھر ''کردار'' مرتے ہیں
...............................
گلابوں کو گواہ کر کے
وہاں پر بال کھولے پھر ''محبت ''
''بین'' کرتی ہے ...........
...............................
''ویلنٹائن ڈے '' پر یوں
''ہوس '' کی'' جیت ''ہوتی ہے
...............................
''محبت ..... ''ہار'' جاتی ہے
محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے
Sunday, February 15, 2015
محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment