Saturday, February 7, 2015

یہ سب بنا ان کے ادھورا ہوں اور ان کے سنگ پورا

میری شاعری کو پڑھ کے

میرےدوست پوچھتے ہیں 
سنوـــــــــ
کہیں تمھارے لفظوں میں خوشی کے رنگ ملتے ہیں.....
کہیں تمھارے جذبوں میں غموں کے تاثر دکھتے ہیں.....
کہیں تم روتے ہو شدتِ غم کے حوالوں سے.....
کہیں چپ سی نظر آتے ہو گہرے خیالوں میں.....
مگر جب تم ہمارے ساتھ ہوتے ہو تو.....
تمھاری آنکھوں میں دُکھ کا کوئی سایہ نہیں دِکھتا.....
تمھاری مسکراہٹ زندگی سے بھرپور ہوتی ہے.....
ہمیں اک بات بتلاؤ
تمھارا کونسا ہے روپ ؟ جسے اصلی سمجھ لیں ہم ؟
تو دھیرے سے میں کہتا ہوں.....
بہت سادہ سے لفظوں میں مجھے یہ بات کہنی ہے.....
کہ میرے لفظ میری شاعری ہے ترجمہ میرا.....
کہ میں خود ہی نہیں ہوں جانتا اپنا کوئی پتا.....
ہاں پر اتنی حقیقت ہے ـــــــــــــــــــ
کسی اپنے کے ہجر نے بہت ہی توڑ ڈالا ہے.....
وجہ بس اتنی سی ہے.....
کہ میرے لفظوں کی سب راہیں.....
اسی منزل کو جاتی ہیں.....
تو سب محسوس کرتے ہیں.....
طوفانِ غم کی شدت کو.....
میرے سب لفظ سبھی کو.....
ٹوٹے پھوٹے بکھرے سے لگتے ہیں.....
میرے جذبے سبھی کو.....
روکھے سوکھے گہرے لگتے ہیں.....
مگر خود کو چھپا کر مسکراہٹ کے پردے تلے.....
میں مسکراتا، کھکھلاتا ، چہچہاتا ہوں.....
کہ میں یہ جانتا ہوں.....
زندگی کی قوس قزح کے رنگ ہیں.....
یہ سب بنا ان کے ادھورا ہوں اور ان کے سنگ پورا ہوں...!!!

No comments:

Post a Comment