Sunday, January 25, 2015

صدقہ

صدقہ کے بارے ميں ہم سب جانتے ہيں کہ يہ الله کے غصے کو کم کرتا هے مگر ہماري اکثريت اگر زيادہ دينے کي سکت نہيں رکھتي تو تھوڑا دينے سے شرماتي ضرور ہے.. صدقہ تو کھجور کے ايک دانے کو بھى کہا جاتا ہے.. ہم کس طرح صدقہ کرکے اللہ کو راضي کريں ' درج ذيل ميں ديئے گئے چند افکار آپ کو راہ دکھا سکتے ہيں..

1: ~ اپنے کمرے کي کھڑکى ميں يا چھت پر پرندوں کيليئے پانى يا دانہ رکھيئے..

2:~ اپنى مسجد ميں کچھ کرسياں رکھ ديجيئے جس پر معذور لوگ بيٹھ کر نماز پڑھيں..

3:~ سرديوں ميں جرابيں/ مفلر/ ٹوپى گلى کے جمعدار يا ملازم کو تحفہ کر ديجيئے..

4:~ گرمى ميں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانى ليکر ديديجيئے..

5:~ اپنى مسجد يا کسي اجتماع ميں پانى پلانے کا انتظام کيجيئے..

6:~ ايک قرآن مجيد ليکر کسى کو ديديجيئے يا مسجد ميں رکھيئے..

7:~ کسى معذور کو پہيوں والى کرسى لے ديجيئے..

8:~ پٹرول پمپ يا ريسٹورنٹ پر باقى کى ريزگاري ملازم کو واپس کر ديجيئے..

9:~ اپنى پانى کى بوتل کا بچا پانى کسى پودے کو لگايئے..

10:~ کسى غم زدہ کيلئے مسرت کاسبب بنيئے..

11:~ لوگوں سے مسکرا کر پيش آئيے اور اچھى بات کيجيے..

12:~ کھانے پارسل کراتے ہوئے ايک زيادہ لے ليجيے کسي کو صدقہ کرنے کيلئے..

13:~ ہوٹل ميں بچا کھانا پيک کرا کر باہر بيٹھے کسي مسکين کو ديجيے..

14:~ گلى محلے کے مريض کى عيادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر ليجيے..

15:~ ہسپتال جائيں تو ساتھ والے مريض کيلئے بھي کچھ ليکر جائيں..

16:~ حيثيت ہے تو مناسب جگہ پر پانى کا کولر لگوا ديجيے..

17:~ حيثيت ہے تو سايہ دار جگہ يا درخت کا انتظام کرا ديجيے..

18: ~ راستے سے ايذا دينے والي کوئي چيز جيسے کانٹا ' پتھر يا کيلے کا چھلکا ہٹا ديجيے..

19:~ زندوں پر خرچ کيجيے مردوں کے ايصال ثواب کيلئے..

20:~ اپنے محلے کے يا محلے کى مسجد کے کولر کا فلٹر تبديل کرا ديجيے..

21:~ گلى اندھيرى ہے تو ايک بلب روشن رکھ چھوڑيئے..

23:~ مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو روپے ديکر کسي سے دھلوا ديجيے..

24:~ گھريلو ملازمين سے شفقت کيجيئے.. ان کے تن اور سر ڈھانپيے..

25:~ چھوٹے بچے کو ايک سورت ياد کرا کر ساري زندگى کيلئے اجر کا مستحق بنيے..

یاد رکھئے ! بظاہر یہ چھوٹی چھوٹی نظر آنے والی نیکیاں اور صدقات روزِ قیامت ہمارے اعمال نامہ پر درج ملیں گی.. اللہ تعالٰی ہمارے ہر اچھے برے عمل سے باخبر ہے اور اس نے وعدہ فرمایا ہے کہ ہمارے ذرہ برابر عمل کا بھی اجر عطا فرمائے گا.. كسى كى نيكى ضائع نه هوگی اور برائی پر بھی پوچھ گچھ ہوگی..

اللّٰہ تعالٰی ہمیں اخلاص کیساتھ نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے.. آمین

No comments:

Post a Comment