بیٹی
لڑکی اور بیٹی میں بہت فرق ہوتا ہے
تم کہو گے یہ کیا پاگل پن ہے
ہر لڑکی بیٹی ہے اور ہر بیٹی لڑکی ہے
نہیں۔۔
بیٹی نام ہے قربانی کا
پلکوں سے سپنے نوچ لینا،خود کو مار کے لمحہ لمحہ جینا
آسان نہیں ہوتا
لیکن۔۔
باپ کی آن کی خاطر
عزت و مان کی خاطر
وہ اپنی خوشیاں قربان کر سکتی ہے
ایک محبت تو کیا
بیٹی جان تک دے سکتی ہے
اور لڑکی۔۔
کسی کمزور لمحے کی زد میں آکر
وقتی پیار کی خاطر
زندگی بھر کی محبت داؤ پر لگا دیتی ہے
اپنی ہستی کا غرور اور وقار
خاک میں ملا دیتی ہے
باپ کے لبوں سے عمر بھر کیلئے مسکراہٹ چھین کے
اپنی مانگ کا سندور بنا لیتی ہے
کیا اب بھی تم کہو گے
ہر لڑکی بیٹی اور ہر بیٹی لڑکی ہوتی ہے؟
No comments:
Post a Comment