Saturday, January 3, 2015

حسن و جمال

حسن و جمال ایک بہت ھی متاثر کن خوبی ھے، لیکن جتنا کوئی جسمانی لحاظ سے خوبصورت ھوتا ھے للچائی ھوئی نظروں والے اس معاشرے میں اتنا ھی زیادہ آزمائش زدہ بھی ھوتا ھے،، اس آزمائش کی مثال حسنِ یوسف سے بھی ملتی ھے کہ انکو بھی ایسی ھی للچائی ھوئی نظروں والے ماحول کا سامنا کرتے ھوئے آزمائش میں مبتلا ھونا پڑا تھا، 
اس میں کوئی شک نہیں کہ حُسن و جمال اللہ کی نعمتوں میں سے ایک اھم نعمت ھے لیکن جیسا کہ مال کی کثرت دنیاوی و اخروی لحاظ سے فتنہ میں مبتلا کر سکتی ھے اور اولاد کی نعمت بھی فتنے میں مبتلا کر سکتی ھے تو اسی طرح جسمانی خوبصورتی بھی فتنے میں مبتلا کر دیتی ھے، جب تک کہ اللہ کے بتلائے ھوئے فارمولے کیمطابق اپنا مزاج اور عادت و اطوار نہ بنا لیئے جائیں، 

کسی بھی غیر محرم کی طرف مت دیکھا جائے 

اپنی نظروں میں حجاب پیدا کیا جائے اور انھیں جھکا کر رکھنے کی عادت اپنائی جائے

کسی غیر محرم کی طرف اچانک نظر پڑ جانے کی صورت میں نظریں جمائے رکھنے کی بجائے فورا دوسری طرف نظریں پھیر لی جائیں اور دوبارہ اسکی طرف نظر کرنے کو آلودگی میں نظر ڈالنے کے مترادف سمجھا جائے، تب ھی دوسری نظر کے فتنہ سے بچا جا سکتا ھے

مخلوط ماحول سے بچا جائے، تقریبات، دفتر، کالج، یونیورسٹی، فیملی گیدرنگ، اور عوامی مقامات پر اختلاط سے دور رھا جائے 

اپنے رحجانات کو آوارگئ سوچ اور بے جا خواہشات سے بچایا جائے 

اسلامی تعلیمات پر کاربند رھنا اپنا مشن بنا لیا جائے 

اور سب سے بڑھ کر

اللہ سے دعا کی جائے اور صبح و شام و رات کے حفاظتی اذکار کیئے جائیں

اللہ تعالی ھمیں اپنی رحمت کی لپیٹ میں لے لے، اور ھمیں شیطان کے شرور و وسواسات سے محفوظ کر دے

No comments:

Post a Comment