Saturday, January 10, 2015

آہ یہ انسان

آہ یہ انسان.....

ایک درجن انڈے سامنے رکھے ہوے تھے..بظاہر سب انڈے تھے سب دیکھنے میں اچھے لگتے تھے مگر جب توڑا گیا سب ایک کے بعد ایک خراب نکلتے گئے..سارے انڈے اندر سے خراب تھے بظاہر اچھے نظر آتے تھے...

ایسا ہی کچھ حال اجکل انسانوں کا ہورہا ہے بظاہر دیکھنے میں ہر آدمی , آدمی ہے...وہ عمدہ کپڑے پہنے ہوۓ ہے..وہ خوبصورت باتیں کرتا ہے..ہر آدمی کے پاس آپنے نہ ختم ہونے والے کارناموں کی داستانیں ہیں...

مگر جب تجربہ کیجیۓ تو معلوم ہوتا ہے وہ اندر سے کچھ اور تھا...اوپر کے خوبصورت خول کے اندر انتہائی بدہئیت اور مختلف قسم کا انسان چھپا ہوا تھا..

جب کسی سے لین دین ہوتا ہے جب کوئی واقعی معاملہ پڑتا ہے...جب شکایت اور تلخی کا کوئی موقع سامنے آتا ہے...جب کسی کے مفاد اور مصلحت پر ضرب پڑتی ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ اندر کا اصلی انسان وہ نہ تھا...جو وہ اوپر سے دکھائی دے رہا تھا...

خوبصورت کپڑوں کے اندر جو چیز چھپی ہوئی تھی وہ گندگی کے سوا کچھ نہ تھی...خودغرضی , غرور , ظاہر داری, سطحیت , موقع پرستی , فخر , حسد , تعصب , استحصال , یہی وہ چیزیں ہیں جو لوگ اپنے خوبصورت جسموں میں چھپائے ہوۓ ہیں..

یہی اج کی انسانی دنیا ہے.... گہرائی کے ساتھ دیکھیں تو آج کی دنیا میں دو چیزیں نظر آتی ہیں...دکھ کی آہیں یا ظلم کے قہقہے...

کچھ لوگ بےانصافی کا شکار ہو کر آہیں بھر رہیں ہیں اور کچھ لوگ اپنے حیوانی ارادوں کی تکمیل کر کے فتح کے قہقہے لگا رہیں ہیں...کچھ لوگ بےشعوری کے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں اور کچھ لوگ بےحسی کے...

مگر یہ صورت باقی رہنے والی نہیں بہت جلد انسان اپنے آپ کو ایک اور دنیا میں پائے گا...ایسی دنیا جہاں فیصلے کا سارا اختیار خدا کو ہوگا نہ کہ انسان کو...

No comments:

Post a Comment