Sunday, April 19, 2015

دعا

۞ — اے الله رب العزت
۞— اے ساری کائنات کے شہنشاہ
۞— اے ساری مخلوق کے پالنے والے
۞— اے زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے
۞— اے آسمانوں اور زمین کے مالک
۞— اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
۞— اے انسان اور جنات کے معبود
۞— اے عرش عظیم کے مالک
۞— اے فرشتوں کے معبود
۞— اے عزت اور ذلت کے مالک
۞— اے بیماروں کو شفا دینے والے
۞— اے بادشاھوں کے بادشاہ
۞— اے الله ہم تیرے گنہگار بندے ہیں
۞— تیرے خطاکار بندے ہیں
۞— ہمارے گناہوں کو معاف فرما
۞— ہماری خطاؤں کو معاف فرما
۞— اے الله ہم اپنے اگلے پچھلے ، صغیرہ کبیرہ ، چھوٹے بڑے سبھی گناہوں اور خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
۞— اے الله رب عزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول کرلے ...
۞آمــــــــــــین یا ربّ العالمــــــــــــین ۞

No comments:

Post a Comment