ہم انسانوں میں ایک بری خصلت یہ ہے کہ ہم کسی کی برائی کیے بغیر نہیں رہ سکتے اور نہ ہی کسی کا راز ہمارے سینے میں دفن ہو سکتا ہے.. کسی کی اچھائی کو ہم اتنا بیان نہیں کرتے جتنا ہم برائیوں کو کھول کھول کر لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں.. کسی سے کوئی جرم یا خطا سرزد ہو جائے تو ہم انسان اسکو معاف کرنے پر تیار نہیں ہوتے.
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم لوگوں کی برائیوں اور عیبوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنے کردار پر نظر رکھیں.
اپنے عیب خود تلاش کر کے اپنی اصلاح کی کوشش کریں.
اگر کسی کی برائی یاعیب نظر بھی آئے تو اسے دوسروں کے سامنے بیان کرنے کی بجائے اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہم دوسروں سے بھی تو اپنی ذات کے لیے یہی توقع رکھتے ہیں.
اس مثبت تبدیلی سے آپ اپنے آس پاس سکون واطمینان محسوس کریں گے.. آپ کسی کے عیب پر پردہ ڈالیں گے تو قیامت والے دن الله آپ کی لاج رکھیں گے.
الله ہم سب کو اخلاق حسنہ عطا فرمائے.
آمین.
No comments:
Post a Comment