Thursday, December 8, 2016

مت رونا

مر بھی جاوں تو مت رونا
بیتی ہوئی باتوں کو
جاگی ہوئی راتوں کو
یاد کرنا
اور جی لینا
تم میرے نام کو
کبھی اپنے نام سے
بچھڑنے نہ دینا
میرے قدموں کی چاپ
گھر کے دروازے سے
نکلنے نہ دینا
مجھے مرنے نہ دینا
اپنی پلکیں تم
نہ بھگونا
مت رونا
بیتی ہوئی باتوں کو
جاگی ہوئی راتوں کو
یاد کرنا
اور جی لینا
میں اپنی آواز
اور اپنے سارے گیت
تمہیں دے جاؤں گا
میری سب چیزوں کو
یونہی رہنے دینا
جیسے شام ہوتے ہی
میں لوٹ کے آؤں گا
مجھے کھو کر بھی
کبھی نہ کھونا
بیتی ہوئی باتوں کو
جاگی ہوئی راتوں کو
یاد کرنا
اور جی لینا
مر بھی جاؤں تو
مت رونا
یاد کرنا
اور جی لینا

No comments:

Post a Comment