Saturday, December 10, 2016

تمہیں اک پھول دینا ہے

بتاؤ
کہاں ملو گے تم
تمہیں اک پھول دینا ہے
تم سے اک عہد لینا ہے
تمہیں دل، دھڑکن، جان کہنا ہے
...جو جدا کرنے کی ہیں سازشیں
انہیں بے جان کہنا ہے
ہاں تم سے بہت کچھ کہنا ہے
بتاؤ
کیا محبت میں اک پھول بہت ہو گا
یا پھر تم چاند مانگو گے
یا پھر میری جان مانگو گے
یا پھر ہمیشہ کا تم ساتھ مانگو گے
یا پھر ہجر کا عذاب مانگو گے
بتاؤ
کہاں ملو گے تم
تمہیں اک پھول دینا ہے

No comments:

Post a Comment