زندگی کی ہنگامہ خیزی میں
فراغت اور فرصت کے دنوں
رات کے پچھلے پہر
جب ہر طرف
خاموشی اور سکوت کی چادر
یہاں سے وہاں تک تن جاتی ہے
پھر ایسے میں
میرے دل کے آسمان پہ
تمہاری یاد کا چاند ابھر آتا ہے
جس کی ضیاء پاشی
یہاں سے وہاں تک میرے وجود کو
خیرہ کر دیتی ہے
اور میری کائنات
تین چیزوں تک محدود ہو جاتی ہے
میں۔ تمہاری یاد اور میری تنہائی
پھر رات کے پچھلے پہر
جاوید گوندل
No comments:
Post a Comment