Saturday, December 3, 2016

نزاکت کس کو کہتے ہیں

نزاکت کس کو کہتے ہیں
نفاست کس کو کہتے ہیں
بہت ہے مان تجھ کو نرم و نازک مرمریں تن پر
ترے یہ ہاتھ جن پہ تو سدا سونا چڑھاتی ہے
محض ان پر حنا کیا رنگ لاتی ہے
یہ مانا ہے ترے دست حنا کو ذوق رعنائی
مگر یہ بھول ہے تیری
حنا کی یہ تو اک سچی روایت ہے
یہ ان ہاتھوں پہ بھی جچتی ہے اپلے تھاپتے ہیں اور جو چکی چلاتے ہیں
تجھے یہ زعم کیوں آخر
تو بھی حوا کی بیٹی ہے
وہ بھی حوا کی بیٹی ہے
تو پھر کیا فرق ہے تم میں

No comments:

Post a Comment