ایسا ہی کیوں ہوتا ہے آخر !!
جب کبھی کوئی ہمیں دل سے چاہتا ہے
ہماری قدر کرتا ہے
ہماری پرواہ کرتا ہے
ہماری خاطر ہر حد سے گُزر جاتا ہے
مگر پھر
ایسا کیوں ہوتا ہے آخر!!
کہ جب ہمیں ان کی محبت کا احساس ہوجاتا ہے
ہمیں ان کی قدر ہوجاتی ہے
ہمارا دل بھی پرواہ کرنے لگ جاتا ہے
ہمیں ان کی عادت سی ہو جاتی ہے
ہر سانس ان ہی کا نام لیے جاتی ہے
وہ ہم سے آخر کیوں پھر
دور ہوجاتے ہیں
کیوں اس قدر مجبور ہوجاتے ہیں
کیا اتنی سی ہی محبت کرتے ہیں
وہ ہم سے ؟؟
کہ ہمیں درد کے اک گھنے جنگل میں دھکیل جاتے ہیں
جہاں ہم بھٹک جاتے ہیں
جہاں سے پھر کبھی لوٹ نہیں پاتے ہم
ہماری ذات کہی کھو جاتی ہیں
ایسا ہی کیوں ہوتا ہے آخر ؟؟
ایسا ہی کیوں ہوتا ہے آخر ؟؟
ایسا ہی کیوں ہوتا ہے آخر ؟
No comments:
Post a Comment