درخت سے گرنے والا کوئی پتہ ایسا نہیں جس کا اسے علم نہ ہو. (الانعام ۵۹)
تو پھر وہ آنسو
جو تیری آنکھ سے ٹپکا
وہ درد جس نے
تیرے دل کو بےکل کیا
اور تیرا حال
جس نے تجھے بےچین کیا
ہاں تو بس اطمینان رکھ
اور جان رکھ کہ
وہ شہرگ سے بھی قریب ہے
ہاں وہ قریب ہے
تجھ سے بھی زیادہ تیرےقریب
تیرے ہر معاملے کو جانتا ہے
تیرے ہر آنسو سے واقف ہے
بس تو راہ سے مت بھٹکنا
اسی کو اپنا ہم راز بنانا
رات کی خاموشی میں
سجدے میں سر رکھ کر
ٹپکتے آنسوؤں کے ساتھ
اس سے اسی کو مانگنا
پھر یہ آج بھی تیرا ہوگا
اور وہ کل بھی تیرا ہوگا
ہاں جو اسکا ہوگا
وہ اسی کا ہوگا
No comments:
Post a Comment