Thursday, December 8, 2016

احسانات کے مقروض

اجلی صبح،
بالکونی پر اترتی
موسم سرما کی میٹھی دھوپ،
یادیں،
چہچہاتی ننھی چڑیاں،
خالی کرسی،
اک حریری شال،
دو کافی کے مگ،
منتظر آنکھیں،
اور ان آنکھوں میں گزرے وقت کی سرشاریاں،
زندگی !
ہم تیرے احسانات کے مقروض ہیں

یوسف خالد

No comments:

Post a Comment