Thursday, December 25, 2014

تو سچ میں چھوڑے جاتے ہو؟

تو سچ میں چھوڑے جاتے ہو؟
ذرا ٹھہرو
یہ کچھ سامان رکھا ھے
ھمیشہ ساتھ رھنے کی کئی قسمیں
کبھی نہ چھوڑ کر جانے کے کچھ وعدے
محبت اور بھروسے کی سنہری شال میں لپٹے ھوئے لمحے
یہ سب کچھ ساتھ لے جاؤ
کسی اگلے پڑاؤ میں تمہیں شاید ضرورت ھو
یہ سب وعدے، سبھی قسمیں
یہ سب چیزیں
تمھارے کام آئیں گی

No comments:

Post a Comment