Thursday, December 18, 2014

تیسرا دن

آج تیسرا دن ہے پشاور کی قیامت صغرا کو برپا ہوئے.. لیکن درد ہے کہ کم نہی ہو رہا. آنکھیں ہیں کہ خشک نہی ہو رہیں.. جتنی مذمت کی جائے کم ہے.. جتنے نوحے لکھے جائیں ناکافی ہیں. 
لیکن ان دو دنوں میں ملک میں کچھ مثبت تبدیلیاں آئی ہیں جیسے عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان.. سیاسی جماتوں کا احتجاج منسوخ کرنا.. نواز شریف کا پھانسی کی سزا بحال کرنا اور سیاسی جماتوں کو دہشتگردی کے خلاف اکھٹا کرنا.. فوج کی پہلے سے تیز کاروائیاں اور قوم کا متحد ہو جانا.. 
پر ہم ہر بار لاشے گرنے کے بعد ہی کیوں جاگتے ہیں ؟؟ ہر بار آفت آنے پہ ہی کیوں متحد ہوتے ہیں؟؟؟ بم دھماکے, سیلاب, فرقہ ورانہ فسادات, خودکوشی, دہشتگرد حملے... اور کتنی نعشیں چاہیں ہمیں متحد رکھنے کیلئے.. ؟ 
آخر اور کتنی ؟؟؟ 
انا لللہ و انا الیہ راجعون.

No comments:

Post a Comment