یااللہ پاک
پاکستان کی حفاظت فرما
یا اللہ! مسلمانوں کی دینی، دنیاوی، اور عزت آبرو ہر طرح کی حفاظت فرما، یا ذالجلال و الاکرام!
یا اللہ! ہمیں ہر شریر کے شر سے محفوظ فرما، یا اللہ! مسلمانوں کو انکے اپنے نفس کے شر سے محفوظ فرما، اور اور انہیں انکے گناہوں کے شر سے بھی محفوظ فرما۔
یا اللہ! اسلام دشمن قوتوں کی چالبازیاں ناکام فرما دے، یا اللہ! اسلام دشمن قوتوں کی مکاریاں ناکام فرما دے، یا اللہ! اسلام دشمن قوتوں کے اسلام مخالف منصوبے اپنی رحمت کے صدقے ناکام بنا دے، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
یا اللہ! ہمارے ملک کی ہر قسم کے شر اور بر بادی سے حفاظت فرما
یا اللہ! ہماری دعاؤں کو قبول فرما، ، یا اللہ! ہماری دعاؤں کو شرف قبولیت سے نواز، یا کریم! یا عظیم! یا رحیم!
یا اللہ جو کل شہید ہوئے ..انکی مغفرت فرما .انکے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرما ..زخمیوں کو صحت یابی عطا فرما
یا اللہ ، یا قویِ، یا جبار، .بيشك تو ہر چیز پر قادر ہے۔
یا سمیع! یا قریب! یا مجیب!
یا رحمن.... یا رحیم
اے اللہ پاک ۔ آمین یااللہ آمین ثم آمـــــيـن يارب العالمین.
No comments:
Post a Comment