ایک پاؤ چینی کیا ماؤں کے گود اجاڑے بغیر نہیں آسکتی؟پانچ روٹیوں کا انقلاب کیا کوئی سھاگ اجاڑے بغیر نہیں آسکتا؟کیا ایک کلو دال کیلۓ بچے یتیم کروانا ضروری ہے؟نا صاحب نا اب جب آپ پلان ''ای'' پر غور کریں تو یہ لاشوں والی شق نکال دیں.میں پٹواری کو ڈومیسائل کے تین ہزار خوشی سے دیدوں گا.اسکول کا ماسٹر بھلے وقت پر نہ آئَے۔میں نماز اپنی ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد میں پڑھ لوں گا۔میں ہسپتال میں پیناڈول نہ ملا تو بابے سے دم کروالوں گا۔میں سب کچھ کرلوں گا.سب کچھ خوشی سے سہہ لوں گا.مگر یہ جوان بچے کی لاش پر بین کرتی بوڑھی مائیں، یہ سہاگنوں کا ماتم نہیں سہہ سکتا.نا صاحب نا.ہمیں معاف کرو.
No comments:
Post a Comment