Wednesday, December 3, 2014

اچھا بننا

میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں اچھا بننا نہیں چاہتا میں اچھا دکھائی دینا چاہتا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں جو مجھ سے ملے میرا گرویدہ ہو جائے ۔ میرے اچھے ہونے کی مالا جپتا رہے ۔ اگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا تو پھر ایک نیا عذاب میرے لیے شروع ہو جاتا ہے اب میرے رات دن اس سوچ میں گذرتے ہیں کہ کیسے اس شخص سے اپنی اچھائی کا سرٹیفکیٹ لیا جائے ۔
زندگی ایک عزاب بن جاتی ہے ہر وہ کام کرنے کو دل کرتا ہے جس سے اسے متاثر کیا جا سکے ایک ایسی قید جس سے چھٹکارا پانا تقریباً نا ممکن ہو جاتا ہے ۔
کبھی کبھی سوچتا ہوں جتنا اچھا دکھائی دینے کے لیے کوشش کرتا ہوں کبھی سچ میں اچھا بننے کی کوشش کی ہوتی تو شاید ٓج مین ایک بہتر انسان ہوتا

No comments:

Post a Comment